مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شارع نورجہاں میں سلفی وہابی دہشت گردوں رینجر کی موبائل کو دھماکہ خیز مواد سے آرادیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شارع نورجہاں پر بلاک جے میں پارک کےقریب کھڑی رینجرز کی موبائل پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میںرینجرز کے 2اہلکار شہید اور ایک اہلکار اورایک شہری زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں نامعلوم ملزمان نے رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔زخمی اہلکار اور شہری کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔
مہر نیوز/20 مارچ/ 2015 ء : پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شارع نورجہاں میں سلفی وہابی دہشت گردوں رینجر کی موبائل کو دھماکہ خیز مواد سے آرادیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1852102
آپ کا تبصرہ